احتساب عدالت، نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے نیب ریفرنس میں ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 22 مئی تک موخر

پیر 6 مئی 2019 21:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2019ء) احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے نیب ریفرنس میں ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 22 مئی تک موخر کر دیا ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کے چھٹی پر ہونے کے باعث نندی پور ریفرنس کی سماعت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

نہ ہی بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا جا سکا۔ عدالت نے ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جو اب 22 مئی کو سنایا جائے گا۔دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 15 مئی کو ہو گی۔ عدالت نے ٹرائل کے لیے 22 مئی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہان کو بھی طلب کر رکھا ہے۔