راولپنڈی،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں17ملزمان گرفتار

12کلو 850گرام چرس،35لیٹر شراب ،6 پستول 30بور مع20رونداور 1کلاشنکوف مع 15روند برآمد

پیر 6 مئی 2019 23:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں17ملزمان گرفتار کر کے 12کلو 850گرام چرس،35لیٹر شراب ،6 پستول 30بور مع20رونداور 1کلاشنکوف مع 15روند برآمد کرلئے تھانہ گوجر خان پولیس نے کرامت سے 1کلو 300گرام چرس ، شمس سے 5کلو گرا م ،اکرام سے 5کلو گرام ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے یونس سے 1کلو 550گرام چرس ، تھانہ وارث خان پولیس نے امجد سے 5لیٹر شراب ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے خلیل سے 5لیٹر شراب ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اسلم سے 10لیٹر شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے امجد سے 5لیٹر شراب ،تھانہ ریس کورس پولیس نے ذیشان سے 5لیٹر شراب ،جاوید سی5لیٹر شراب ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے آدم سے 1پستول 30بور مع 1روند ،تھانہ کینٹ پولیس نے ذیشان سے 1 پستول 30بور مع 4روند ، تھانہ ریس کورس پولیس نے عدنان سے 1 پستول 30بور مع3روند ، تھانہ صدر واہ پولیس نے رحیم سے 1 پستول 30بور مع 2روند ، تھانہ چونترہ پولیس نے عامر سے 1 پستول 30بور مع 5روند جبکہ تھانہ مری پولیس نے عبدالباسط سے 1 پستول 30بور مع 5روند اور محسن سے 1کلاشنکوف مع15روند برآمد کرلئے۔