Live Updates

عمران خان کی حکومت ختم ہوتی نظر آرہی ہے، منظور وسان

ملکی ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کر دیے گئے ہیں، حکومت 2020میں ختم ہو جائے گی، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 6 مئی 2019 20:48

عمران خان کی حکومت ختم ہوتی نظر آرہی ہے، منظور وسان
خیرپور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 2020 میں ختم ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوتی نظر آ رہی ہے ۔ منظور وسان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 18ویں ترمیم ختم کروانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں جبکہ حکومت نے 8 لاکھ سے زائد لوگوں کو10 ماہ میں بے روزگار کر دیا ہے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف حکومت پر الزام لگایا ہے کہ ایک سازش کے تحت سندھ میں ترقیاتی کاموں کو بند کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وساں اپنی پیشن گوئیوں کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔انہوں نے 2016 میں ایک پیشن گوئی کی تھی کہ اگلے عام انتخابات میںمسلم لیگ ن کم نشستیں لے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تھا کہ پانامہ کیس نواز شریف کو چھوڑے گا نہیں اور بعد مین یہ دونوں پیشن گوئیاں درست ثابت ہوئیں۔

منظور وسان نے دعوی کیا تھا کہ حلقے کہ پی ایس 127 کےضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فتح ہو گی۔ یہ پیشن گوئی بھی درست ثابت ہوئی تھی اور اب منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 2020 میں ختم ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوتی نظر آ رہی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات