Live Updates

رمضان کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے جو انسان کو صبر اور تقویٰ کا درس دیتا ہے ، سید مصطفی کمال

منگل 7 مئی 2019 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2019ء) سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی دلی مبارک باد پیش کی ہے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ رمضان کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے جو انسان کو صبر اور تقویٰ کا درس دیتا ہے اور انہیں تمام تر برائیاں کوترک کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کا شکرادا کریں اور رمضان المبار ک کی اصل روح کو اپناتے ہوئے اپنے کردا رسے معاشرے کی بہتر تشکیل کریں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آتے ہی مہنگائی کاطوفان امڈ آیا ہے۔ناجائز منافع خور،گران فروش اور ذخیرہ اندوز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے رہے ہیں،عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے اور اوپر سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اضافے سے سحری اور افطار مشکل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں غیر اسلامی ممالک میں رمضان کے احترام میں اشیاء خرد و نوش کے نرخ آدھے کردیے جاتے ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت خدا خوفی کرتے ہوئے رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات