پاکستان آنا میرا خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا، سابق جج سپریم کورٹ بھارت

آپ سے چند اختلافات ہونے کے باوجودمیں آ پ کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں،ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں،فواد چوہدری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 6 مئی 2019 21:51

پاکستان آنا میرا خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا، سابق جج سپریم کورٹ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی2019ء) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کٹجو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپنی ایک تحریر شئیر کی ہے جس مین انہوں نے لکھا کہ پاکستان آنا ان کا ایک ایسا خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے لکھا ہے کہ میں نے سنا ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے اور وہاں بہت سی ایسی جگہیں ہیں جنہیں دیکھا جانا چاہیے، انہوں نے لکھا کہ وہ پاکستان آنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں لیکن شاید یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔

مرکنڈے کٹجو کے اس ٹویٹ کے جواب میں پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں انہیں پاکستان آنے کی دعوت دے دی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگرچہ انہیں بھارتی سابق جج سے کچھ اختلافات ہیں تاہم وہ انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کو جیسے ہی پاکستان آنے کا وقت ملے آپ لازمی آئیں ، پاکستان میں آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا۔

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کٹجو نے اپنے مضمون میں لکھا کہ وہ پاکستان آ کر مری اور دوسرے بہت سے خوبصورت مقامات دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ نجم سیٹھی، حامد میر اور حسن نثار سے ملنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگلے 10سے15سالوں میں پاکستان اور بھارت کے آپس کے حالات بہترہو جائیں گے لیکن شاید تب تک میں زندہ نہ رہوں کیونکہ میری عمر ابھی 73سال ہو چکی ہے البتہ میں پاکستان دیکھنے کی خواہش رکھتا ہوں۔

اس تویٹ کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں انہیں پاکستان آنے کی دعوت دے دی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگرچہ انہیں بھارتی سابق جج سے کچھ اختلافات ہیں تاہم وہ انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں۔