شامی صوبہ حماہ میں فوج اور باغی گروپوں میں لڑائی ، 26 جنگجو ہلاک

منگل 7 مئی 2019 10:10

دمشق۔ 07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2019ء) شام کے شمال مغربی صوبے حماہ میں شامی فوج اور باغی گروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 26 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق صوبہ حماہ کے دو دیہات میں گزشتہ روز شدید لڑائی میں مرنے والوں میں 11 حکومت نواز جنگجو بھی شامل ہیں۔ لڑائی میں شام میں القاعدہ کی سابقہ شاخ ہیئت تحریرالشام ( ایچ ٹی ایس) اور اس کی اتحادی جماعت اسلامی ترکستان کے پندرہ جنگجو مارے گئے ہیں۔ فریقین کے درمیان یہ لڑائی شامی فورسز کی حماہ میں واقع دو دیہات اور تزویراتی اہمیت کی حامل ایک پہاڑی چوٹی کی جانب پیش قدمی کے بعد شروع ہوئی تھی۔