بالی ووڈ کی طرح ہمیں بھی اداکاری کیساتھ فلموں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ‘فلمسٹار میرا

فلم انڈسٹری اور سینمائوں کو دوبارہ آباد کرنے کے لئے اپنی فلموں کو سپورٹ کیا جائے ‘خصوصی گفتگو

منگل 7 مئی 2019 13:52

بالی ووڈ کی طرح ہمیں بھی اداکاری کیساتھ فلموں میں سرمایہ کاری کرنی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2019ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیابی کیلئے فلمسازوں کے ساتھ اداکاروں کو بھی وہی کردار ادا کرنا چاہیے جو سرمایہ کار کررہے ہیں ۔انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ فلموں میں سلمان خان ،عامر خان ، شاہ رخ خان ، سیف علی خان ، اکشے کمار ،شاہد کپور اور اجے دیوگن سمیت دیگر اداکار اداکاری کرنے کے ساتھ فلموں میں سرمایہ کاری بھی کررہے ہیں اور اسی وجہ سے انکی فلموں کی کامیابی کا تناسب سب سے زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا ،سینما انڈسٹری نے اپنی فلموں کو پرموٹ کرنا چھوڑ دیا ہے ،ہال ہی میں ہدایتکار نسیم حیدر شاہ کی فلم ’’ جنون عشق ‘‘ کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ قابل افسوس ہے ،کثیر لاگت سے بننے والی فلم کو سینما مالکان نے ایک ہفتے تک بھی اپنے سینمائوں میں جگہ نہیں دی اور اسی وجہ سے فلم کو ناکامی سے دوچار ہونا پڑا ۔ میرا نے کہا کہ میری تمام سینما مالکان سے اپیل ہے کہ وہ اپنی فلموں کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کریں تاکہ ہماری فلم انڈسٹری اور سینما دوبارہ سے آباد ہو سکیں ۔