قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انتظامی افسران کے لیے 6 ہفتوں کی تربیتی ورکشاپ شروع

منگل 7 مئی 2019 14:21

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انتظامی افسران کے لیے 6 ہفتوں پر مشتمل تربیتی ورکشاپ شروع ہو گئی۔ یہ ورکشاپ سنٹر برائے ہیومین ریسورسز ڈویلپمنٹ کے زیرنگرانی شروع کی گئی ہے جس میں گریڈ 17سے 20تک کے افسران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں سنٹر برائے ہیومین ریسورسز ڈولپمنٹ کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر آصف خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے تربیتی ورکشاپ انعقاد کرنے کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور تمام افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ میں شرکت لازم قرار دیا۔

ورکشاپ کے پہلے روز وائس چانسلر پروفیسر داکٹر عطاء اللہ شاہ نے پروکیورمنٹ اور کنٹر یکٹ پر لیکچر دیا ۔ وائس چانسلر نے اپنے لیکچر میں پروکیورمنٹ اور معاہدوں کے جدید طریقے ہائے کار اور اس شعبے میں اپنائے جانے والے نئے اصول اور مہارتوں پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ تربیتی ورکشاپ میں آئندہ 3 روز وائس چانسلر مختلف موضوعات پر لیکچر دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :