بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایبٹ آباد کے سالانہ امتحان 2019ء کے پریکٹیکل 10 مئی سے شروع ہوں گے

منگل 7 مئی 2019 14:54

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2019ء) کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کی ایک پریس ریلیز کے مطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2019ء کے پریکٹیکل امتحانات 10 مئی سے شروع ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام پرائیویٹ و ریگولر طلباء و طالبات بورڈ آفس یا آن لائن بورڈ کی ویب سائٹ www.biseatd.edu.pk پر اپنے رول نمبر کے اندراج پر اپنی پریکٹیکل لیبارٹری دیکھ سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی مزید معلومات کیلئے 0992-390569 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :