اوگرامیں 82ارب روپے کی میگا کرپشن کیس میں وکیل صفائی کی جانب سے جرح ملتوی کر نے کی درخواست پر سماعت ملتوی

منگل 7 مئی 2019 15:35

اوگرامیں 82ارب روپے کی میگا کرپشن کیس میں وکیل صفائی کی جانب سے جرح ملتوی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2019ء) احتساب عدالت نے اوگرامیں 82ارب روپے کی میگا کرپشن کیس میں وکیل صفائی کی جانب سے جرح ملتوی کر نے کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ منگل کو سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق ودیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت کے دور ان سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق پیش نہ ہوئے۔توقیر صادق کی طرف سے طبی بنیاد پر ایک دن کیلئے حاضری سے استثناء کی درخواست دائر کر دی گئی ،استغاثہ کے گواہ اوگرا کے چیف آڈٹ آفیسر احسان الحق علوی عدالت میں پیش ہوئے ۔

دور ان سماعت وکیل صفائی کی جانب سے جرح ملتوی کرنے کی درخواست پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی کر د ی گئی ۔ یاد رہے کہ شریک ملزم منصورمظفر کے وکیل کی جانب سے گواہ پر جرح کی جانی تھی۔

(جاری ہے)

کیس میں دیگر ملزمان کمال فرید اور جواد ضمیر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کے دیگر ملزمان نے عدالت حاضری سے مستقل استثنا حاصل کررکھا ہے۔کیس میں توقیر صادق کے علاوہ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے عقیل کریم ڈھیڈی بھی ملزم ہیں۔

عقیل کریم ڈھیڈی نے عدالت حاضری سے مستقل استثنا ء حاصل کررکھا ہے،نیب کی جانب سے 2013میں احتساب عدالت میں یہ ریفرنس دائر کیا گیا تھا،توقیر صادق سمیت اس کیس کے تمام ملزمان ضمانت پر ہیں۔توقیر صادق پر سی این جی لائسنسزکے اجراء اور دیگر غیرقانونی اقدامات کے ذریعے قومی خزانے کو اسی ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، توقیر صادق دبئی فرار تھی2013میں نیب کی ٹیم توقیر صادق کو گرفتار کرکے دبئی سے گرفتار کرکے لائی تھی۔کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی گئی