ضلع پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،دس ملزمان گرفتار

منگل 7 مئی 2019 17:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2019ء) ضلع کی مختلف تھانوں کی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے زاکر سے 1510گرام چرس،تھانہ گوجر خان پولیس نے محمد عباس سے 1450گرام چرس،تھانہ مری پولیس نے نصیر سی235گرام چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے جہانگیر سے 110گرام چرس،تھانہ گوجر خان پولیس نے سلما ن سے 10لیٹر شراب،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے عامر سے 5لیٹر شراب،تھانہ پیر ودھائی پولیس نے فہیم سے 1عدد پستول 30بور معہ 4رونداور نو ر خان سے 1عدد رائفل کلوز بٹ معہ6روند،تھانہ وارث خان پولیس نے فیروز سے 1عدد پستول 30بور معہ 4روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے احسن سے 1عدد پستول 30بورمعہ 3روندبرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔