طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

منگل 7 مئی 2019 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2019ء) دارِ ارقم سکول‘ تاج باغ کیمپس‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور اُجالا سکول‘ جوہر ٹائون‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ ہائی سکول‘ اچھرہ فیروزپور روڈ‘لاہور اورگورنمنٹ شمیم الاسلام گرلز ہائی سکول‘ بستی سیدن شاہ‘ اپر مال‘لاہور کا دورہ کیا ۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 382تھی۔

متعلقہ عنوان :