یوفون کے سمر انٹرن شپ پروگرام 2019 کا آغاز ہوگیا

پاکستان بھر کی جامعات کے 1500 امیدواروں میں سے 45 طالب علموں کا انتخاب کیا گیا

منگل 7 مئی 2019 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2019ء) پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یوفون کے سمر انٹرن شپ پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔ اس مرحلے کے دوران ملک بھر میں مختلف بڑے تعلیمی اداروں میں آگہی سیشنز منعقد کئے گئے تاکہ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے انہیں ادارے میں جاری پروجیکٹس کے لئے تعینات کیا جائے ۔

اس سلسلے میں 1500 سے زائد امیدواروں نے اس مہم میں حصہ لیا جن میں سے 45 طالب علموں کو سمر انٹرن شپ پروگرام 2019 کا حصہ بنایا گیا۔ یوفون سمر انٹرن شپ پروگرام کی تیاری میں منتخب طالب علموں کے لئے پروجیکٹ کی بنیاد پر کام کی سہولت کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ انہیں تجربہ کار پروفیشنلز کی زیر نگرانی کام کرنے کا موقع میسر آسکے۔ ان انٹرن خواتین و حضرات کو نہ صرف یوفون کے دیگر اسٹاف کی طرح پروجیکٹس پر بھرتی کیا جاتا ہے بلکہ انہیں کمپنی کے اندر جاری مختلف مہموں کے ساتھ کاروباری تقریبات بشمول کاروباری سماجی ذمہ داری کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کاروباری سماجی ذمہ داری کی سرگرمیوں کے ذریعے انٹرن افراد کو ایک ذمہ دار شہری کے طور پر اپنی جوابدہی کے بارے میں سکھایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کی سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر حصہ لیں، اس سے ان کے اندر یوفون کے ساتھ ایک تعلق کا احساس جڑتا ہے۔ یہ انٹرن شپ پروگرام ہر سال منعقد ہوتا ہے جس کے تحت محدود تعداد میں طالب علموں کا انتخاب کیا جاتا ہے تاکہ 6 ہفتے سے 8 ہفتے میں وہ سخت اور میرٹ پر مبنی عمل سے گزرنے کے بعد ادارے کے اندر کام کرسکیں۔

ان افراد کو پاکستان بھر کی صف اول کی یونیورسٹیوں سے منتخب کیا جاتا ہے۔ یوفون کے جی ایم ہیومن ریسورسز سید ذوالفقار علی زیدی نے کہا، -"یوفون سمر انٹرن شپ پروگرام 2019کے آغاز کے ساتھ پاکستان بھر میں انجینئرنگ اور مینجمنٹ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے انڈر گریجویٹ طالب علموں کو کاروباری زندگی کی جھلک سے روشناس کرانے کے لئے ہم اپنے ادارے کے دروازے کھولتے ہیں۔

گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی شرکاء 6 ہفتے سے 8 ہفتے کے دورانیہ میں سخت کاموں سے گزریں گے، پیشہ ورانہ ترقی حاصل کریں گے اور سماجی کاموں میں شامل ہوں گے، اپنی سوچ میں وسعت اور جوش و خروش لائیں گے۔ جیسا کہ ہم کہتے ہیں سمر انٹرن شپ پروگرام کو ادارے میں ترقی کے ماحول کے ساتھ اپنے مستقبل کا حصہ بنائیں اور دلچسپ و متاثرکن انداز سے اپنے کام سرانجام دیں۔"

متعلقہ عنوان :