حیدرآباد چیمبر کی سب کمیٹی ہائر ایجوکیشن نے مہران یونیورسٹی کے دورہ کی دعوت قبول کرلی

منگل 7 مئی 2019 18:25

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2019ء) حیدرآبادچیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی سب کمیٹی ہائر ایجوکیشن کے کنونیئر شان الٰہی سہگل نے کہا ہے کہ حیدرآباد اور سندھ کی یونیورسٹیوں سے تعلق قائم کرنے اور حیدرآباد کی یونیورسٹیوں کا دورہ کرنے کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا گیااُنہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے حیدرآباد چیمبر کی سب کمیٹی ہائر ایجوکیشن کو مہران یونیورسٹی میں آنے کی دعوت دی جو کو قبول کرلی گئی اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ سب کمیٹی ہائر ایجوکیشن کے میگا ایونٹ لاہور میں منعقد ہوئے تھے اِس ایونٹ میں حیدرآباد چیمبر کی سب کمیٹی ہائر ایجوکیشن کو یقین دہانی کرائی گئی کہ کراچی کی ہائر ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سے حیدرآباد چیمبر کا اشتراک کروایا جائے گا اُنہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ نے حیدرآباد چیمبر کے ساتھ ایک (MOU) اور چیمبر سے اپنے اشتراک کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اِس موقع پر سب کمیٹی کے ممبران ظفر صدیقی، محمد فہد میاں، وقاص، عرفان عربانی اور سمیر جعفری نے شرکت کی۔