جامعہ کراچی: بی اے ،بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

منگل 7 مئی 2019 19:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی اے ،بی کام پرائیوٹ،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے ،بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3800/= روپے فیس کے ساتھ 17 جون2019 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1000/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے 1500/= روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔رجسٹریشن فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس وائوچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کائونٹرنمبر03 پر جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :