Live Updates

عمران خان کو لانے والے اب بھگت رہے ہیں، جاوید ہاشمی

نوازشریف کے بیانئے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، نوازشریف آج بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہیں۔ جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 مئی 2019 19:49

عمران خان کو لانے والے اب بھگت رہے ہیں، جاوید ہاشمی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مئی 2019ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانےوالے اب بھگت رہے ہیں، نوازشریف کے بیانئے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، نوازشریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہیں۔ انہوں نے جاتی امراء پہنچ کر میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ عمران خان کو لانے والے اب اچھی طرح سمجھ گئے ہیں اور اب بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف آج بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہیں۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی تعداد میں لوگ آئے ہیں۔ ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جذبہ وجوش دیکھ لیں یہ وہ لوگ ہیں جوعدالتی فیصلے کوتسلیم نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خود ہی چلی جائے اس سے پہلے کہ عوام اس کو اٹھا کرباہر پھینک دیں۔ ن لیگ کے رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عوام کا جذبہ بتا رہا ہے کہ عوام ایک قیدی کے ساتھ ہیں۔ حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم نوازشریف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ایک بارپھر ثابت کیا کہ الزامات سے ڈر کربھاگنے والے نہیں۔

وقت نے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کردیا۔جیل کے دروازے نوازشریف کو زیادہ عرصہ عوا م سے دور نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھگانے کی خواہش رکھنے والے خود بھاگ گئے۔شہبازشریف نے کہا کہ وہ جلد وطن واپس آئیں گے،مخالفین ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی مریم ، حمزہ شہباز پاکستان کےعظیم قائد کوکارکنوں کے ہمراہ جیل تک الوداع کریں گے۔

معزز اور مخلص پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کارکنوں کواپنے قائد کوجیل تک الوداع کرنے کی اجازت نہ دینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ پورا پاکستان نواز شریف کو دوبارہ رہائی پر خوش آمدید کہنے کو بے تاب رہے گا۔ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ کوٹ لکھپت جانے والے روٹ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

اس روٹ پر تمام راستے کھلے رکھے جائیں۔ کسی شہری کو اس روٹ پر آنے سے نہ روکا جائے۔ کسی کارکن کو گرفتار یا ہراساں کیا گیا تو اسے قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ جعلی حکمرانوں کے ایجنڈے پر کام نہ کرے۔ قوم کے محسن کو علاج کی سہولت میسر نہیں، وہ آج ضمانت پوری ہونے پر پھر جیل واپس جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازکو نائب صدربنانے سے پارٹی کارکنان کا حوصلہ بڑھا ہے، مریم نواز کو پارلیمنٹ کا حصہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات