بالی ووڈ کی طرح ہمیں بھی اداکاری کیساتھ فلموں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ‘فلمسٹار میرا

منگل 7 مئی 2019 20:06

بالی ووڈ کی طرح ہمیں بھی اداکاری کیساتھ فلموں میں سرمایہ کاری کرنی ..
i لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2019ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیابی کیلئے فلمسازوں کے ساتھ اداکاروں کو بھی وہی کردار ادا کرنا چاہیے جو سرمایہ کار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ فلموں میں سلمان خان ،عامر خان ، شاہ رخ خان ، سیف علی خان ، اکشے کمار ،شاہد کپور اور اجے دیوگن سمیت دیگر اداکار اداکاری کرنے کے ساتھ فلموں میں سرمایہ کاری بھی کررہے ہیں اور اسی وجہ سے انکی فلموں کی کامیابی کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا ،سینما انڈسٹری نے اپنی فلموں کو پرموٹ کرنا چھوڑ دیا ہے ۔