دوحہ کی پہلی میٹرو سروس بدھ کو عام عوام کیلئے کھولی جائیگی

منگل 7 مئی 2019 20:31

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2019ء) دوحہ کی پہلی میٹرو سروس بدھ کو عام عوام کیلئے کھولی جارہی ہے،یہ بات قطری ٹرانسپورٹ و مواصلات وزارت نے کہی ہے جیسا کہ خلیجی ملک 2022فٹ بال عالمی کپ کیلئے تیاری کررہا ہے ۔ دوحہ میٹرو ریڈلائن سائوتھ اس انفراسٹریکچر کا حصہ ہے جس کے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے دو سال قبل تیارہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی آپریشن میں 18ریڈلائن سٹیشنز سے 13شامل ہیں ،سروس اتوار سے جمعہ صبح 8بجے سے رات 11:00بجے تک جاری رہے گی ۔ مکمل ریڈلائن الوقرہ سٹیڈیم سے لوسائل سٹیڈیم تک چلے گی ،یہ دونوں مقامات 2022عالمی کے دوران میچز کی میزبانی کرینگے ۔ 40کلومیٹر(25میل )لائن حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو شہر کے وسط کے ساتھ بھی ملائے گی ۔

متعلقہ عنوان :