سانحہ ساہیوال کیس کی سماعت 17مئی تک ملتوی

منگل 7 مئی 2019 21:57

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2019ء) سانحہ ساہیوال کیس کی سماعت سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں کی عدالت میں ہوئی اور سماعت 17مئی تک ملتوی کر دی۔گرفتار ملزموں صفدر حسین،سیف اللہ عابد،احسن خاں،رمضان،حسنین اکبر اور نا صر نوازپر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی کیونکہ ہائی کورٹ میں سانحہ ساہیوال کے مقدمہ کو ساہیوال سے لاہور کی انسداد دہشت گر دی کی عدالت میں شفٹ کر نے کی مد عی نے رٹ دائر کی ہوئی ہے ۔

اور ہائیکورٹ میں 16مئی کی تاریخ مقرر ہے۔

(جاری ہے)

19جنوری کو جی ٹی روڈ پر پل55کے قریب سانحہ ساہیوال کے کار سوار خاندان چو نگی امر سدھو لاہورکے مہر خلیل ،اسکی بیوی نبیلہ،13سالہ بیٹی اریبہ اور ڈرائیور ذیشان کو سی ٹی ڈی اہل کاروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور10سالہ بچہ عمیر خلیل اور اسکی دو کمسن بہنیں حاویہ ،معاویہ زخمی ہو گئیں تھیں ۔جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو مقتول خاندان کا قاتل قرار دے دیا تھا اور پولیس یوسف والہ نے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا اور ملزموں کے خلاف مقدمہ337,324,302اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کیا گیا تھا۔