این اے 29 میں سحر اور افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی،ناصر موسیٰ زئی

منگل 7 مئی 2019 22:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2019ء) رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی نے کہا ہے کہ این اے 29 میں سحر اور افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی، پسکو حکام کو سختی سے کہا ہے کہ سحر و افطار کے اوقات میں کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہ کریں تا کہ روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایم این اے ناصر موسیٰ زئی نے گزشتہ روز موسیٰ زئی ہائوس میں اہل علاقہ و علاقہ عمائدین سے ملاقات کے دوران کیا۔

اُ نہوں نے کہا کہ افطار کے اوقات میں 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی جبکہ سحر کے اوقات میں 3گھنٹے لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ 80 فیصد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، این اے 29کے علاقوں میں رمضان میں رات 2 بجے سے لیکر صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، شام 6 سے رات 11 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔