وی سی نے پنجاب یونیورسٹی میں ای۔ لین سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

منگل 7 مئی 2019 23:29

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2019ء) وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمداختر نے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں سکیورٹی سسٹم کی بہتری اور گاڑیوں کے داخلی و خارجی نظام کو مربوط کرنے کیلئے گیٹ نمبر1پر ای ۔

(جاری ہے)

لین سسٹم کی تنصیب کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین ہال کونسل پروفیسرڈاکٹر عابد حسین چوہدری، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، چیف انجینئر فیض الحسن سپرا، خزانہ دار رائو محمد طاہرسمیت دیگر انتظامی عہدیداران نے شرکت کی، اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے فیض الحسن سپرا نے کہا کہ 9.8ملین کی لاگت سے تیار ہونیوالی ای ۔

لین پانچ لائنز پر مشتمل ہوگی اور یہ منصوبہ تیز رفتاری سے کام کرتے ہوئی45دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ای ۔لین منصوبہ کا کنٹریکٹ دینے کیلئے شفافیت کو مدنظر رکھا گیا اور یونیورسٹی کی 1.28ملین رقم کی بچت کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور بسوں کیلئے علیحدہ علیحدہ لائنز بنائی جائیں گی، وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے متعلقہ حکام کو بروقت منصوبہ کی تکمیل کیلئے ہدایات جاری کیں۔