وہاڑی: ایم این اے طاہر اقبال چودھری کا گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول چک نمبر5ڈبلیو بی میں نیو بلاک کا افتتاح

نیو بلاک 4کمروں پر مشتمل ہے جن پر 47لاکھ روپے لاگت آئی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 مئی 2019 20:50

وہاڑی: ایم این اے طاہر اقبال چودھری کا گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 4 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ وسابق کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیانی، ایم این اے طاہراقبال چوہدری اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول چک نمبر5ڈبلیو بی میں نیو بلاک کا افتتاح کیا۔نیو بلاک 4کمروں پر مشتمل ہے جن پر 47لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

نئے کمروں کی تعمیر سے طالبات کو بہتر تعلیمی سہو لیات میسر آئیں گی۔اس موقع پر اساتذہ اور طا لبات کی طر ف سے نئے کمروں کی تعمیر پر خصو صی شکر یہ ادا کیا گیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ و سابق کمشنر ملتان ڈویڑن ند یم ارشاد کیا نی نے کہاہے کہ نئے کمروں کی تعمیر سے سکول کا درینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

لڑکیو ں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ہم اپنے معاشرے کی اصلاح اور ترقی کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری نے کہا کہ موجو دہ حکو مت تعلیمی شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور دیہی علاقوں میں تر قیاتی کا م ترجیح بنیاد وں پر کئے جا رہے ہیں۔ چک نمبر 5ڈبلیو بی کی سیوریج کا مسئلہ بھی جلدحل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار اب بہتر ہو چکا ہے۔سرکاری سکولوں میں اعلی تعلیم یا فتہ اساتذہ تعینات کئے جاتے ہیں۔ا س مو قع پرندیم ارشاد کیانی نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 5ڈبلیو بی میں ای سی ای روم بنا نے کا اعلان بھی کیا۔