راولپنڈی ، ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اور گلریز کالونی میں گیس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا

خواتین کی افطاری کی تیاریوں کی خواہش اوربچوں کے خواب بکھر گئے ، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

منگل 7 مئی 2019 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2019ء) راولپنڈی میں ماہ صیام کے پہلا روز ہ کے دور ان ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اور گلریز کالونی میں گیس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افطاری سے دیڑھ گھنٹہ قبل گیس کی سپلائی بند ہونے سے قبل لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ، خواتین کی افطاری کی تیاریوں کی خواہش اوربچوں کے خواب بکھر گئے ، شہریوں نے گلہ کیا کہ ِگیس سپلائی کی بندش کی بنیادی وجہ تھڑا ہوٹلوں کی بھرمار اور گیس کا استعمال ہے ۔مکینوں نے کہاکہ سوئی گیس حکام صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور مستقل بنیادوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :