تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت 10اضلاع میں گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات جاری ہیں

منگل 7 مئی 2019 23:48

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2019ء) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت 10اضلاع میں گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات جاری ہیں منگل کو انگریزی ٹو کا پرچہ تھا اس دوران نقل و واٹس ایپ گروپ بھی سرگرم رہا اور نقل کلچر کو ختم کرنے میں بورڈ انتظامیہ ناکام دکھائی دی تاہم بورڈ کی چھاپہ مار ٹیموں نے ایک سو اکتالیس امتحانی مراکز میں سی33مراکز کادورہ کیا اور وہاں 135طلبہ وطالبات پر کاپی کیس بنائے جبکہ7نقلی امیدواروں کو بھی پکڑا گیاہے آج بدھ کو صبح و شام کی شفٹ میں باٹنی،ایجوکیشن اور غذا و غذائیت کے پرچے ہو نگے۔