Live Updates

جاتی امراء میں مرکزی رہنمائوں کی نواز شریف سے ملاقات،

مجموعی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا رہنمائوں کا نواز شریف سے بھرپور یکجہتی کا اظہار، آئندہ کے حوالے سے رہنمائی بھی لی، نواز شریف کا مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار

منگل 7 مئی 2019 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2019ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے ملاقات کی جو غیر رسمی مشاورتی اجلاس کی شکل اختیار کر گئی ،اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، رہنمائوں نے نواز شریف سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مستقبل کے حوالے سے رہنمائی بھی لی ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں شاید خاقان عباسی ، پرویز رشید ، خواجہ آصف ، رانا تنویر ، رانا ثنا اللہ خان، مریم نواز، حمزہ شہباز،جاوید ہاشمی، مریم اورنگزیب سمیت دیگر نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال ، مہنگائی ، حکومتی پالیسیوں اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے او رحالیہ مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے زندگی گزارنا محال ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر رہنمائوں نے نواز شریف سے بھرپو ریکجہتی کا اظہار کیا اور ان سے مستقبل کے حوالے سے رہنمائی بھی حاصل کی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی پالیسیوں خصوصاً مہنگائی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے کیلئے ہر سطح پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات