نیلم ‘جنرل آفیسر کمانڈنگ عامر حسین نواز ، چیف سیکرٹری مطہرنیاز رانا کاسیاحتی و تاریخی مقام شاردہ کادورہ

سیاحت کے فروغ اور آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے پراتفاق ، سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی

بدھ 8 مئی 2019 13:37

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) جنرل آفیسر کمانڈنگ عامر حسین نواز ، چیف سیکرٹری مطہرنیاز رانا کاسیاحتی و تاریخی مقام شاردہ کادورہ ،، سیاحت کے فروغ اور آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے پراتفاق ، سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ماحولیاتی تحفظ اور ایکو ٹورازم کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے ،چیف سیکرٹری کاشاہراہ نیلم کی مکمل تعمیر کیلئے تکنیکی معاونت اور اضافی فنڈنگ کی فراہمی کیلئے ایکنک سے رجوع کرنے کا فیصلہ ،جنرل آفیسر کمانڈنگ عامر حسین نواز نے شاہراہ نیلم کی فوری اور معیاری تعمیرپر زور دیا، ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد نے شاردہ کے حدود اربعہ اور آبادی کے بارے بریفنگ دی ،ناظم اعلی سیاحت ارشادپیرزادہ نے شاردہ کی تاریخی اور سیاحتی اہمیت پر روشنی ڈالی،بریگیڈئیرساجد ،کرنل خلفان نے شاردہ کے مختلف سیاحتی مقامات اور سیاحوں کودرپیش مسائل کے بارے مکمل بریفینگ دی ،تفصیلات کے مطابق جی او سی مری عامر حسین نواز ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر مطہر نیاز رانا فضائی دورے پر شاردہ پہنچے جہاں پران کا استقبال ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد ، ناظم اعلی سیاحتارشادپیرزادہ،بریگیڈئیرساجد ،کرنل خلفان، ایس پی نیلم سردارنسیم محمود اورضلعی انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا، شاردہ میں مختصر قیام کے دوران ضلعی انتظامیہ نیلم سے سیاحت پر بریفنگ لیتے ہوئے شاردہ کے آثارقدیمہ ، تاریخی اور سیاحتی مقامات کاتفصیلی معائنہ بھی کیا،جنرل آفیسر کمانڈنگ عامر حسین نواز نے کہا کہ دورے کا مقصدسیاحت کے فروغ اور آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے انتظامیہ کے ذریعے مقامی آبادی کو اعتماد میں لے کرمکمل ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، سیاحوں کو درپیش زیادہ تر مسائل سڑک سے جڑے ہیںاس لئے شاہراہ نیلم کی فوری اور معیاری تعمیر کی جائے گی جو کہ مقامی آبادی اور علاقے کی ترقی کیلئے بنیادی کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری مطہرنیاز رانانے کہا کہ نیلم کے تمام سیاحتی مقامات پرماحولیاتی تحفظ کیلئے مقامی آبادی کو شامل کر کے ایکو ٹورازم کو متعارف کرائیں گے، صفائی کاخصوصی انتظام کیا جائے گاتاکہ جنگلی حیات بھی محفوظ رہیں اور قدرتی حسن بھی متأثر نہ ہو۔ شاہراہ نیلم کی مکمل تعمیر کیلئے اضافی درکار فنڈنگ کیلئے ایکنگ سے رجوع کریں گے،آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے تزئین و آرائش اور شجرکاری کی جائے گی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد ،ناظم اعلی سیاحت ارشادپیرزادہ، بریگیڈئیرساجد ،کرنل خلفان، ایس پی نیلم سردارنسیم محمود ،کنزویٹرنیلم ڈویژن فیروز اعوان،ایکسین شاہرات عبدالماجد اعوان،اسسٹنٹ کمشنر شاردہ نزاکت حسین ،تحصیلدار شاردہ مشتاق قریشی ،اور ضلعی انتظامیہ موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :