رحمن ملک کی لاہور میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت و اظہار افسوس

لاہور میں مبینہ خودکش حملہ انتہائی تشویش ناک ہے، تحقیقات کی جائے، بیان

بدھ 8 مئی 2019 14:26

رحمن ملک کی لاہور میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت و اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے لاہور میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت و اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور میں مبینہ خودکش حملہ انتہائی تشویش ناک ہے، تحقیقات کی جائے۔ بدھ کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ داتا دربار بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر دلی دکھ و افسوس ہواہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ لاہور میں مبینہ خودکش حملہ انتہائی تشویش ناک ہے، تحقیقات کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ داتا دربار دھماکے میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ لگتا ہے پاکستان دشمن عناصر پھر سے متحرک ہوچکے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں پہلے سے زیادہ چوکس و متحرک رہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ حکومت بروقت و غیر معمولی اقدامات اٹھائے کہ دہشتگرد دوبارہ سر اٹھا نہ سکے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سری لنکا کا چیف آف آرمی سٹاف داعش کا کشمیر و بھارت میں ٹریننگ کمیپس کا کہہ چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکا دھماکوں میں ملوث داعش کے دہشتگردوں کی تربیت بھارت میں ہوئی تھی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بھارت میں تربیت شدہ داعش کے دہشتگرد پاکستان کیخلاف استعمال ہونگے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بھارت میں موجود دہشتگردوں کے کیمپس پورے حطے کو دھشتگردی میں دھکیل دے گا۔