آئی پی ایل ،ویرات کوہلی سے بحث کے بعد امپائر نائیجل لونگ نے غصے میں دروازہ توڑ دیا

سٹیٹ آفیشلز کی جانب سے بی سی سی آئی کو واقعے کی رپورٹ کردی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 مئی 2019 13:31

آئی پی ایل ،ویرات کوہلی سے بحث کے بعد امپائر نائیجل لونگ نے غصے میں ..
بنگلور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 مئی2019ء) آئی پی ایل میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی سے بحث کے بعد انگلش امپائر نائیجل لونگ نے غصے میں دروازہ ہی توڑ دیا۔سن رائزرز حیدرآباد سے میچ میں نائیجل نے امیش یادیو کی گیند کو نو بال قرار دیا جب کہ ری پلیز میں باﺅلر کا پاﺅں لائن سے پیچھے تھا، امیش یادو نے جب اس بارے میں امپائر سے بات کی تو انھوں نے یادو کو باﺅلنگ جاری رکھنے کو کہا، جس پر ویرات کوہلی نے بھی فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اننگز کے اختتام پر50سالہ نائیجل لونگ نے واپس لوٹتے ہوئے امپائرز روم کے دروازے کو کک ماری جس سے اس کو نقصان پہنچا تاہم شیشہ نہیں ٹوٹا۔ بعد ازاں انھوں نے مقامی ایسوسی ایشن کو نقصان کی تلافی کے لیے 5 ہزار 500روپے بھی ادا کیے،کرنا ٹکا سٹیٹ آفیشلز کی جانب سے بی سی سی آئی کو واقعے کی رپورٹ کردی گئی ہے۔نائیجل لونگ اب تک56ٹیسٹ،123ون ڈے اور32ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور12مئی کو حیدر آباد دکن میں شیڈول آئی پی ایل فائنل میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔