خورشید احمد شاہ کی داتا دربار قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

مقدس مہینے میں متبرک مقام پر دھماکہ دپاکستان دشمنوں کے ایجنٹوں کا کام ہے، خورشید شاہ کا بیان

بدھ 8 مئی 2019 16:09

خورشید احمد شاہ کی داتا دربار قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے داتا دربار قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقدس مہینے میں متبرک مقام پر دھماکہ دپاکستان دشمنوں کے ایجنٹوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سرپرست اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے شہیدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔