فلور ملز ایسوسی ایشن کی لاہور داتا دربار خود کش دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 8 مئی 2019 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے رہنمائوں نے لاہور داتا دربار کے باہر ہونے والے خود کش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ پوری قوم ا س خود کش دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

(جاری ہے)

فلو ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین حبیب الرحمن خان لغاری ، گروپ لیڈ ر عاصم رضا ، لیاقت علی خان ، میاں ریاض اور چوہدری افتخار احمد مٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ دہشت گرد ملک کے امن و عامہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور بین الاقوامی دنیا میں پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچا رہے ہیں پوری قوم متحد ہے اور ملکر ہر طرح کی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کو لاہور داتا دربار خود کش دھماکے کی تحقیقات کرتے وقت غیر ملکی ہاتھوں کو بھی نظر میں رکھنا ہوگا کیونکہ غیر ملکی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ۔