چکوال،علاقہ شمالی میں ایک ارب 24کروڑ روپے کی لاگت سے 27کلو میٹر لمبی سڑک کا افتتاح

بدھ 8 مئی 2019 16:20

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2019ء) علاقہ شمالی میں ایک ارب 24کروڑ روپے کی لاگت سے 27کلو میٹر لمبی سڑک کا افتتاح کر دیا گیا ، سڑک کا افتتاح رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کیا، جبکہ اس موقع پر سردار نجف حمید ، چوہدری خورشید بیگ ، چوہدری نثار عباس سرال ، چوہدری اعجاز فرحت ، چوہدری علی ناصر بھٹی ، سردار عامر عباس نیلہ ، سردار محمد عارف دلہہ ،سردار خضر حیات لطیفال ، چوہدری اشتیاق لطیفال ، چوہدری گلستان منگوال ، چوہدری اعجاز سانگ ، سلیم رضا سرال ، چوہدری طارق ، چوہدری ظل حسنین ، چوہدری عامر خان لطیفال ، قاسم سرال ، چوہدری نذر عباس لطیفال ، چوہدری نوید لطیفال ، راجہ لطیف کھنوال ، سید تجمل حسین شاہ ، چوہدر ی فراست ، چوہدری فخر ، چوہدری سلیم ، چوہدری محمد اعجاز ، چوہدری بلال زیر ، ڈاکٹر عدنان یوسف ، افتخار حسین سابقہ کونسل ڈھڈیال ، رانا بشیر سراج ڈھڈیال ، چوہدری ضمیر خان ہر چار ڈھاب ، رانا بشیر سراج ڈھڈیال موجود تھے ، خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سردار نجف حمید نے بتایا کہ منصوبہ علاقے کے سپوت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے شروع ہوا ہے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ شمالی علاقوں میں ترقی اور خوشحالی جو سورج طلوع ہو اہے اس میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا بڑا حصہ شامل ہے ، تقریب میں علی ناصر بھٹی اور چوہدری نثار عباس سرال ، چوہدری گلستان منگوال نے بھی خطاب کیا اور جنرل فیض حمید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ محمد عمر نے سرانجام دئیے ۔