انگلش کیوئسٹ جڈ ٹرمپ نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہیگنز کو فیصلہ کن معرکے میں 18-9 فریمز سے شکست

بدھ 8 مئی 2019 22:26

انگلش کیوئسٹ جڈ ٹرمپ نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
شیفلڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2019ء) انگلش کیوئسٹ جڈ ٹرمپ نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں جان ہیگنز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

شیفلڈ میں کھیلے گئے میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میں جڈ ٹرمپ نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان ہیگنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 کے مقابلے میں 18 فریمز سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پایا۔

انہوں نے فائنل میں سات مرتبہ سنچری بریکس کھیلیں اور اس کیساتھ ہی ایک میچ میں زیادہ سنچری بریکس کھیلنے کا ڈنگ کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا جنہوں نے 2016ئ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ ٹرمپ کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ پائونڈ نقد انعام بھی دیا گیا۔ اسطرح وہ سنوکر کی تاریخ میں ایک سیزن میں ایک ملین پائونڈ سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔