پشاور، پہلاڈسٹرکٹ ناظم پشاور فٹ بال سپرلیگ ڈاکٹر شوکت ٹائیگرزنے اپنے نام کیا

بدھ 8 مئی 2019 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2019ء) پہلاڈسٹرکٹ ناظم پشاور فٹ بال سپرلیگ ڈاکٹر شوکت ٹائیگرزنے اپنے نام کیا،فاتح ٹیم نے فائنل میچ میں اکاخیل اتحاد کوایک کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی جیت لی۔

(جاری ہے)

فائنل کے موقع پر دسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ،ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر وسیم اکرم اور ریجنل سپورٹس آفیسر جمشید بلو چ مہمانان خصوصی تھے جنہوںنے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاںد یں۔

طہماس فٹ بال گرائونڈ پر منعقدہ ناظم پشاور فٹ بال سپرلیگ میں کثیر تعدادمیں کلبوں نے حصہ لیا،جن میں ڈاکٹر شوکت تائیگرزاور اکاخیل اتحاد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،فائنل میچ میں ڈاکٹر شوکت ٹائیگرزکے کھلاڑیوںنے جاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مقابلہ ایک گول کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی۔اس موقع پر فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ رنر آپ ٹیم کو 50ہزار روپے دیدیئے گئے ۔