ٓپشاور، آفتاب احمد خان شیرپائو کی لاہورمیں داتا دربار کے قریب بم دھماکہ کی شدید مذمت

بدھ 8 مئی 2019 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2019ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے لاہورمیں داتا دربار کے قریب بم دھماکہ کی شدید مذمت کی اور اسے انتہائی گھنائونا فعل قراردیتے ہوئے جان بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔انھوں نے کہا کہ ماہ صیام میں اس قسم کے کارروائیوں میں ملوث عناصر کسی قسم کی معافی کے لائق نہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی حکومت کو متنبیہ کر چکے ہیں کہ امن واامان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے لیکن حکمران دیگر مسائل کی طرح امن و امان کے مسئلہ سے بھی غافل ہے اور اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔انھوں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مالی معاونت کے ساتھ ساتھ امن و امان کے قیام کیلئے ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں۔