ًکوئٹہ، وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر چل کر ملک کوبحرانوں سے دوچار کررہے ہیں،میر علی مدد جتک

لاہور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں ملک دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی وخوشحالی نہیں چاہتے، صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی

بدھ 8 مئی 2019 23:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر چل کر ملک کوبحرانوں سے دوچار کررہے ہیں لاہور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں ملک دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی وخوشحالی نہیں چاہتے ماہ رمضان میں دہشتگردی کے واقعات سمجھ سے بالاتر ہے اسلام ہمیں امن بھائی چارے کادرس دیتا ہے وفاقی حکومت کا اٹھارویں ترمیم سے متعلق بیان بازی کی مذمت کرتے ہیں اٹھارویں ترمیم سے وفاق دیوالیہ نہیں ہوا بلکہ وفاقی کی ناکامی کی وجہ سے صوبوں کادیوالیہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں ملک کے مسائل حل کرنے کے خواہاں ہے جب بھی پیپلز پارٹی کواقتدار ملا ہے تب سے پیپلز پارٹی نے مسائل حل کئے ہیں موجودہ حکمران انتخابات سے قبل آئی ایم ایف سے قرضے لینے سے انکاری تھے اب اقتدار میں آنے کے بعد ملک کوآئی ایم ایف کے حوالے کر کے ان کے اہلکاروںکو اسٹیٹ بینک کاگورنر بنا دیا گیاملک کو چلانے کیلئے سیاسی وژن چاہیے انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آتا ہے لیکن حکومت سیاسی استحکام نہیں چاہتی، اس لیے معاشی استحکام بھی نہیں آ رہا ایسی صورتحال میں معیشت کو نقصان تو ہو گا، ہم سب جانتے ہیں کہ عام آدمی مشکلات کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

اٹھارویں ترمیم کے باعث وفاق دیوالیہ کا شکار ہے، اٹھارویں ترمیم کے خلاف بیان دینا وفاق پر حملہ ہے۔ وفاق اپنے اہداف حاصل نہیں کر رہا اور وفاق کی ناکامی کی وجہ سے صوبوں کا دیوالیہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام وفاقی حکومت کی ناکامی کا بوجھ کب تک اٹھاتے رہیں گے، حکوت کی نااہلی کا بوجھ وفاقی حکومت خود اٹھا رہی ہے۔ حکومت نے ایک سال میں کسی کو کوئی نوکری دی نہ ہی پارلیمنٹ سے کوئی بل پاس کرایا، حکومت آج تک 10سال کارونا رو رہی ہے۔

کیا عوام کی معاشی صورتحال تبدیلی سے پہلے بہتر تھی یا تبدیلی کے بعد، کہیں ایسا تو نہیں کہ فیصلے کہیں اور ہو رہے ہیں لاہور میں داتا دربار کے قریب پولیس وین کے قریب ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہیں اور حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر قربانی دی ہے ملک دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی وخوشحالی نہیں چاہتے ماہ رمضان میں دہشتگردی کے واقعات سمجھ سے بالاتر ہے اسلام ہمیں امن بھائی چارے کادرس دیتا ہے ۔