پیپلز پارٹی کراچی کے رہنمائوں کی لاہور داتا دربار پر خودکش حملہ میں شہید افراد کے لئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، لواحقین کے لئے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی

بدھ 8 مئی 2019 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی, جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری, شہلا رضا, راجہ رزاق, مرزا مقبول, سردار خان, امان اللہ محسود, زوالفقار قائمخانی, آصف خان, شکیل چوھدری, خالد لطیف, نوید بھٹی, عابد ستی اور لطیف آرائیں نے لاہور داتا دربار پر خودکش حملہ میں شہید ہونے والے افراد کے لئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام, لواحقین کے لئے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی علاوہ ازیں پی پی پی کے عہدیداروں نے دہشتگردی کے اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور غیرسنجیدہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو سرد خانہ میں رکھ دیا ہے جس کے باعث دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں. ان عہدیداروں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر نیشمل ایکشن پلان پر بات کریں تاکہ آنے والے وقت میں ملک اور عوام کو دہشتگردی کے اس طرح کے واقعات سے بچایا جاسکے�

(جاری ہے)