کوئٹہ،اٹھارویں ترمیم پر وزیر اعظم کا بیان پنجاب کے مفادات کو توقیت دینا ہے،سینیٹر عثمان کاکڑ

وفاقی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وجودہ حکمران جو تبدیلی کا نعرہ لگا رہے تھے وہ حقیقی معنوں میں تبدیلی لاچکے ہیں ، صوبائی صدر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

بدھ 8 مئی 2019 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2019ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وجودہ حکمران جو تبدیلی کا نعرہ لگا رہے تھے وہ حقیقی معنوں میں تبدیلی لاچکے ہیں اٹھارویں ترمیم پر وزیر اعظم کا بیان پنجاب کے مفادات کو توقیت دینا ہے اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے اٹھارویں ترمیم کی بدولت صوبوں کو اختیارات منتقل ہوئے ہیں وفاق اٹھارویں ترمیم سے نہیں بلکہ حکومت کی ناکام ترین پالیسیوں کی بدولت دیوالیہ ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت کو بحال نہیں کی جاتی اس وقت تک ملک کی ادارے ٹھیک نہیں ہوسکتے بھیک نہ مانگنے والوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر کے یہ ثابت کر دیا کہ حقیقی معنوں میں تبدیلی لیکر آئی ہے جب تک ملک میں صاف وشفاف انتخابات اور حقیقی معنوں میںان سیاسی قوتوں کو نہیں لا یا جاتا اس وقت تک ملک کے حالات جوں کے تو ںرہیں گے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب وفاقی حکومت نے بجلی بھی مہنگی کرنے کافیصلہ کیا ہے کیا ٹیکس کا بوجھ صرف عوام پرکیوں ڈالا جارہا ہے انتخابات سے قبل موجو دہ نااہل حکمرانوں نے جو دعوے اور وعدے کئے تھے وہ سب کے جھوٹ ثابت ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آتا ہے لیکن حکومت سیاسی استحکام نہیں چاہتی، اس لیے معاشی استحکام بھی نہیں آ رہا اگر وزیر اعظم وزیر خزانہ سے ملا ہی نہیں تھا تو یہ فیصلے کون کر رہا ہے، کہیں ایسا تو نہیں کہ آئی ایم ایف فیصلہ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں معیشت کو نقصان تو ہو گا، ہم سب جانتے ہیں کہ عام آدمی مشکلات کا شکار ہے اٹھارویں ترمیم پر وزیر اعظم کا بیان پنجاب کے مفادات کو توقیت دینا ہے اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے اٹھارویں ترمیم کی بدولت صوبوں کو اختیارات منتقل ہوئے ہیں وفاق اٹھارویں ترمیم سے نہیں بلکہ حکومت کی ناکام ترین پالیسیوں کی بدولت دیوالیہ ہوچکے ہیں۔