کوئٹہ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے قادیانیوں کو سپورٹ کرنے کی مذمت

بدھ 8 مئی 2019 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستا شاہ چشتی نے نیو یارک امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے قادیانیت نواز اور قادیانیوں کو سپورٹ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان سے نیو یارک کے سفارتخانہ کے عملہ افسران کی جانب سے اے بی بیک کے قادیانی ڈاکٹرز کی پرستی میں قادیانیت تبلیغ نشونما کی فوری نوٹس لیتے ہوئے اور قادیانیت نوازی میں ملوث عملہ کو فی الفور برطررف کرنے اور اچھے ایماندار اسلامی سوچ وفکر رکھنے والے افسران وعملہ کو بلا تاخیر تعینات کریں انہوں نے کہا کہ قادیانی پاکستان کا دشمن ہے اور قادیانی نہ پاکستان نہ ملک کے وجود کو تسلیم کررہا ہے اور قادیانی ملک کے بنیاد کو کھوکھلا کررہی ہے اور پاکستانی آئین کے مطابق قادیانی غیر مسلم اقلیت ہے اور نیو یارک کے پاکستانی سفارتخانہ قادیانیوں کے تبلیغی مرکز بنا ہوا ہے اور قادیانیوں کے سپورٹ تعاون ومدد شہداء ختم نبوت تحریک کے کاندانوں پرر نمک پاشی اورع پاکستانی قوم کے جذبات احساسات کو مجروح کرنے اور پاکستانی آئین وقوانین کی کھلی خلاف ورزی وغداری کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعظم پاکستان وزارت کارججہ فوری طور پر نیو یارک کے سفارتخانہ کے قادیانیت نوازی میں ملوث ہونے کی تحقیقات ملوث عناصر کو بلاتاخیر برطرف کر کے ملکی قوانین کی پاسداری کریں۔