04 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

بدھ 8 مئی 2019 22:55

لاہور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 04 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی موبائلز لاہوراسد الرحمان کو ایڈیشنل ایس پی سی آر اولاہور کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او صفدر آباد،شیخوپورہ ضیااللہ خان کو ایس ڈی پی او ، رائے ونڈ لاہور، ایس ڈی پی او رائے ونڈ لاہور،نوید اکمل کو ایس ڈی پی او ریس کورس لاہو ر کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر غلام اصغر کو ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی دے کر ایس ڈی پی او حضرو اٹک کی خالی آسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔