چوہدری نثار نے وزیراعلی پنجاب بننے کیلئے نواز شریف سے رابطے کروائے تھے

سابق وزیر داخلہ پنجاب کے وزیراعلی بن کر اسٹیبلیشمنٹ سے ن لیگ کیلئے معاملات طے کرنے کے خواہاں تھے، تاہم نواز شریف نے انکار کردیا: نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 مئی 2019 00:33

چوہدری نثار نے وزیراعلی پنجاب بننے کیلئے نواز شریف سے رابطے کروائے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 مئی2019ء) معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی کا دعویٰ ہے کہ چوہدری نثار نے وزیراعلی پنجاب بننے کیلئے نواز شریف سے رابطے کروائے تھے، سابق وزیر داخلہ پنجاب کے وزیراعلی بن کر اسٹیبلیشمنٹ سے ن لیگ کیلئے معاملات طے کرنے کے خواہاں تھے، تاہم نواز شریف نے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان رابطوں سے متعلق بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔

نجم سیٹھی نے کئی روز سے چوہدری نثار کے وزیراعلی پنجاب بننے کی افواہوں پر ردعمل دیا ہے۔ نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے پاس پنجاب کا وزیراعلی بننے کا ایک ہی راستہ تھا، اور وہ یہ کہ انہیں مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہو جائے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ اس مقصد کیلئے چوہدری نثار کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطے بھی کیے گئے۔

تجزیہ کار نجم سیٹھی کا دعویٰ ہے کہ چوہدری نثار کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطے کرکے پیغام بھیجا گیا تھا کہ اگر وہ وزیراعلی پنجاب بن جاتے ہیں، تو ایسے میں وہ اسٹیبلیشمنٹ سے معاملات طے کرنے کی کوشش کریں گے۔ چوہدری نثار کا خیال تھا کہ وہ وزیراعلی پنجاب بن کر اسٹیبلیشمنٹ اور مسلم لیگ ن کے درمیان مفاہمت کروانے کی کوشش کریں گے۔ تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری نثار کی پیش کش مسترد کردی۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اسی باعث اب چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن سے اپنی رفاقت کا خاتمہ کر لیا ہے۔