ایشیائی ثقافتی کارنیول کا تھیم سانگ ’’ہمارا ایشیا‘‘ باقاعدہ طور پر جاری

جمعرات 9 مئی 2019 10:30

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) ایشیائی ثقافتی کارنیول کا تھیم سانگ ’’ہمارا ایشیا‘‘ باقاعدہ طور پر جاری کردیا گیا۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایشیا کے مختلف ممالک اور مختلف تہذب و ثقافت کے رنگ بیجنگ میں جابجا اپنی بہار دکھاتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

تہذیب و ثقافت کے تبادلے اور عوامی خوشی منانے کے لیے ’’ایشیائی تہذیب و ثقافت کی مذاکراتی کانفرنس ‘‘کے تحت’’ایشیائی ثقافتی کارنیول ‘‘منعقد کیا جائے گا۔

۔اس ثقافتی سرگرمی کا تھیم سانگ ’’ہمارا ایشیا‘‘ نو مئی کو باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیاہے۔اس گیت میں ایشیا کے مختلف ممالک کے درمیان جغرافیائی تعلق ، عوامی روابط اور مشترکہ قسمت کے حامل خوشگوار تعلقات موسیقی سے ظاہر ہوتے ہیں۔ایشیا کے مختلف ممالک کے بہترین موسیقاروں پر مشتمل آرکسٹرا نے تھیم سانگ ہمارا ایشیا کی دھن بجائی ہے۔ثقافتی کارنیول چائنہ میڈیا گروپ کے زیراہتمام منعقد کیا جار ہا ہے۔

متعلقہ عنوان :