بھارتی فوج ایک منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے‘سردار میر اکبر خان

بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جارحیت سے امن خطرے میں ہے‘وزیر جنگلات

جمعرات 9 مئی 2019 12:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2019ء) وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج ایک منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے ذریعے نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جارحیت سے امن خطرے میں ہے مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت اور حریت پسند عوام کی جرات استقامت اور دلیری کو سلام پیش کرتے ہیںآزاد کشمیر کے عوام اور حکومت مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں ہندوستان مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہے عالمی برادری ہندوستان کی بربریت کا نوٹس لے ، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی فائرنگ سے پلوامہ میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی شہادت پر اقوام متحدہ اور مہذب دنیاسے مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کوبند کروائیںہندوستان کا ظلم و جبر جدوجہد آزادی کو سرد نہیں کر سکتا مقبوضہ کشمیر میں پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کو گولی سے جواب دیا جائے گا کشمیریوںکے حوصلے پست نہیں کر سکتی مقبوضہ کشمیرمیں جس طرح بھارتی فوج چھوٹے بچوں،خواتین اور بوڑھے افراد کو نشانہ بناتی ہے وہ انتہائی تکلیف دہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھو ں نے اسلام آباد میں صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی تحریک کو اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی مدد فراہم کرنا آزاد کشمیر کی حکومت کی ترجیح اول ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو طاقت سے کچلنے کے لیے ظلم و جبر کا ہر حربہ استعمال کر رہا ہے طاقت کے غرور میں مبتلا بھارتی حکمران جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے بلند ہونے والی آوازوں کو دبانا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے ان مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔

وزیر جنگلات نے کہا کہ پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطا بق پر امن اور سفارتی ذرائع سے جموں وکشمیر کے تنازعہ طے کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت اپنی سات لاکھ قابض فوج کے ذریعے ظلم و جبر اور طاقت کا استعمال کر کے کشمیریوں کی آواز کو خاموش کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ بھارت ایل او سی پر آباد نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے اور مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن بھارت کے یہ مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہو ں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک منظم انداز میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہیتاکہ بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا سلسلہ بند کرے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کے معاملے کو زیادہ پرزور انداز میں اٹھائے تاکہ دنیا بھارتی فوج کا اصل چہرہ دیکھ سکے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے مستقبل کا معاملہ جسے کشمیریوں کی منشا اور مرضی کے بغیر حل نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور پر امن شہریوں پر ظلم و جبر کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور مقبوضہ علاقے میں خواتین کو جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے وزیر جنگلات نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء کا انتہائی حساس مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کو خصوصی توجہ کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس اہم معاملے اور بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر توجہ دینا چاہیے ۔