علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاکرغز طلبہ کو فیس میں خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ

جمعرات 9 مئی 2019 14:03

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاکرغز طلبہ کو فیس میں خصوصی رعایت دینے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جمہوریہ کرغزستان کے طلبہ کو میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک کسی بھی تعلیمی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے پر فیس میں خصوصی رعایت فراہم کرے گی ،ْ اُن سے پاکستانی طلبہ کے مساوی فیس وصول کی جائے گی ،ْ یونیورسٹی کی سپریم باڈی) ایگزیکٹیو کونسل( نے حالیہ اجلاس میں باقاعدہ طور پر اِس فیصلے کی منظوری دے دی ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس فیصلے پر عمل درآمد آئندہ سمسٹر)خزاں 2019ئ( سے کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی حکومت پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے کرغز دارالحکومت بشکیک میں "فاصلاتی نظام تعلیم" کا انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کے مراحل بھی جلد مکمل کرلئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کرغزستان انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اپنے طلبہ اور اکیڈمک سٹاف کی تعلیمی ضرورت کے لئے فاصلاتی نظام تعلیم کے انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لئے اوپن یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے تھے جس کے نتیجے میں یہ سنٹر قائم کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی تعاون و تبادلہ آفس کے انچارج ،ْ ڈاکٹر ذاہد مجید کے مطابق کرغزستان میں قائم ہونے والے اس انسٹی ٹیوٹ کے مراحل کو مکمل کرنے کے لئے یونیورسٹی کی ایک ٹیم عنقریب کرغستان کا دورہ کرے گی جو تعلیمی پروگرامز لانچ کرنے اور تدریسی امور کے باقی چیزوں کو بھی طے کرے گی۔زاہد مجید نے کہا کہ کرغزستان کے لوگوں کی ڈیمانڈ پر اس انسٹی ٹیوٹ میں آن لائن پروگرامز آفرکرنے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ڈاکٹر زاہد مجید نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم غیرملکی تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک عمل پر یقین رکھتے ہیںاور غیر ملکی طلبہ کا اوپن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں اس لئے بین الاقوامی تعاون و تبادلہ آفس کوشش جاری رکھے گی کہ دیگر ممالک کے طلبہ کو بھی یونیورسٹی کے تعلیمی نیٹ میں لایا جائے۔