دھماکے کے نیٹ ورک کو جلد بے نقاب کر کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے‘سعید الحسن شاہ

خودکش حملہ آور کے سہولت کاربھی جلد قانون کی گرفت میں آ جائیں گے‘صوبائی وزیر اوقاف کا ردعمل

جمعرات 9 مئی 2019 14:54

دھماکے کے نیٹ ورک کو جلد بے نقاب کر کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت داتا دربار گیٹ نمبر ۲ پر ہونے والے خود کش بم دھماکہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی اور اس ضمن میںخودکش حملہ آور کے سہولت کار وں کو بھی جلد قانون کی گرفت میں آ جائیں گے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قوم شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اس سلسلہ میں حکومت پنجاب آج سانحہ کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار قانون کے تحت عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار سن لیں، پاکستانی قوم کا عزم بہت مضبوط ہے اورایسی بزدلانہ کارروائیاںدہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نیٹ ورک کو جلد بے نقاب کیا جائے گا اور ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں بھی لایا جائے گا ۔