لاہورداتادربار بم دھماکہ میں شہید ہونیوالے ہیڈ کونسٹیبل کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

جمعرات 9 مئی 2019 15:12

لاہورداتادربار بم دھماکہ میں شہید ہونیوالے ہیڈ کونسٹیبل کی نمازِ جنازہ ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) لاہورداتادربار بم دھماکہ میں شہید ہونیوالے ہیڈ کونسٹیبل گلزار احمد کی نمازِ جنازہ جان محمد والا جبکہ چک نمبری69جنوبی میں تدفین کردی گئی۔نمازِجنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا سید خرم علی شاہ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا سمیت دیگرپولیس افسران کے علاوہ علاقہ بھرسے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شہید گلزار حمد کے جسدِ خاکی کو پورے پولیس اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا ، شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی بھی پیش کی گئی ۔تدفین کے بعد ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا نے شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی شاہ نے کہاکہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ شہید گلزار احمد کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔