ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی کا بڑھتے ہو ئے ہو ائی جہا ز کے کرایوں پر تشو یش کا اظہار

جمعرات 9 مئی 2019 16:43

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی کا بڑھتے ہو ئے ہو ائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی اور ایس ایم منیر سابق چیف ایگز یکٹو ٹی ڈیپ اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی نے ڈومیسٹک پروازو ں کے بڑھتے ہو ئے کرایو ں پر تشو یش کا اظہار کرتے ہو ئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ایو ی ایشن غلام سرور خان کو ایک ریگولیٹر ی با ڈی تشکیل دینی چاہیئے جو ہوا ئی جہا ز کے کرا یو ںکو ریگولر چیک کر ے اور اس سے متعلق لا ئحہ عمل تیار کرے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے مزید کہاکہ ہوائی جہا ز کے کرا یو ں میںاضافے کے لیے کو ئی نظام نہ ہو نے کی وجہ سے ائیر لا ئنزڈومیسٹک پروازوں پر اپنی مر ضی سے کرایو ں میں اضا فہ کر لیتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہوا ئی جہا ز کے کرا ئے میں اضا فے سے مسا فرو ں میں خاص طور پر تا جر برادری میں تشو یش کی لہر دوڑگئی ہے ۔جو تجا رت وصنعت کی سر گر میوں کے فرو غ کے لیے ڈومیسٹک روٹ پر بہت زیادہ سفر کر تے ہیں ۔