محکمہ تحفظ ماحول کا جعلی موبل آئل بنانے والے یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن،پانچ مزید یونٹس سر بمہر

جمعرات 9 مئی 2019 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2019ء) صوبائی وزیرتحفظ ماحول محمد رضوان کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم کا آلودگی کا سبب بننے والے غیرمعیاری اورجعلی مو بل آئل بنانے والے یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس ضمن میںمحکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے بادامی باغ میں غیرمعیاری موبل آئل بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ مزید یونٹس سر بمہرکردیئے۔

(جاری ہے)

سیل ہونے والے یونٹس میں اکرام خان موبل آئل یونٹ بادامی باغ، فہد آئل یونٹ ون اور یونٹ ٹو بادامی باغ، طاہر خان موبل آئل یونٹ بادامی باغ اور کراچی آئل یونٹ بادامی باغ شامل ہیں۔ کارروائی محکمہ تحفظ ماحول کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الحق خان لودھی اور اظہر اقبال کی قیادت میںکی گئی ۔ محکمہ تحفظ ماحو ل غیر معیاری موبل آئل جوکہ گاڑیوں کے انجن کی تباہی اور آلودگی کا سبب بنتا ہے پر خلاف کارروائیوں میں برسرپیکار ہے جس سے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی ۔