کبیروالا، پاکستانی قوم کو متحد ہو کر دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانا ہوگا،سابق وائس چیئر مین مہر مزمل علی چدھرڑ

جمعرات 9 مئی 2019 16:55

کبیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) خود کش حملوں کے مرتکب دہشت گرد دین اسلام کے بدترین دشمن ہیں، پاکستان دشمن قوتیں ملک کو بد امنی کا شکار بنانے کی سازشوں پرعمل پیرا ہیں، داتا دربا ر خود کش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہو گی، ملک سلامتی کا تحفظ ہر محب وطن پاکستانی کا قومی، دینی فریضہ ہے، پاکستانی قوم کو متحد ہو کر دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانا ہوگا، پاکستانی قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار سابق وائس چیئر مین مہر مزمل علی چدھرڑ، ملک طاہر شفیق، ملک ناہید عبا س جٹ دھرالہ، مہر اللہ نواز جو تہ، محتر مہ زبیدہ راؤ،صدر ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسو سی ایشن حاجی محمد ظفر اللہ آرائیں، سرپرست مر کزی انجمن تاجران حاجی محمد ارشد سنگا، سابق صدر پریس کلب راؤ ناصر یامین، چوہدری اختر جلال نعیم، چوہدری محمد یٰسین کمبوہ، چوہدری عبدالوہاب، مہر محمد نواز گھبیسر،مہر نوید اختر گھبیسر،حاجی محمد شفیق صدیق دھاریوال، اعتزاز حسن سنی خان بھٹہ، حا جی محمد حسین رو فی، سعید احمد اسامہ، رانا عابد مصطفیٰ نے گزشتہ روز داتا دربا ر خود کش حملے پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا، انہوں نیھ کہاکہ پاکستان دشمن قوتیں روز اول سے ملکی سلامتی کے خلا ف گھناؤ نی سازشیں کر تی چلی آرہیں اور وہ ہر صورت ملکی ترقی کاپہیہ رو کنے اور ملک کوعدم استحکام کا شکار بنانے میں مصروف ہین،انہوں نے کہا کہ لاہور بم دھماکہ کر نے والے دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ثابت ہو ئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کا تحفظ کرنا ہر پاکستانی کا نہ صرف اخلاقی بلکہ دینی فریضہ ہے اس کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر کوششیں کرنا ہوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کے قلع قمعہ کے لئے پاک افواج کی تمام کوششوں کی مکمل حمائت کرتی ہے۔