محکمہ تحفظ ماحول کی جعلی موبل آئل بنانیوالے یونٹس کیخلاف کارروائی، مزید 5 یونٹس سر بمہر

جمعرات 9 مئی 2019 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) صوبائی وزیرتحفظ ماحول محمد رضوان کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم کا آلودگی کا سبب بننے والے غیرمعیاری وجعلی مو بل آئل بنانے والے یونٹس کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،اس ضمن میںمحکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے بادامی باغ میں غیرمعیاری موبل آئل بنانے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ مزید یونٹس سر بمہرکردئے،سیل ہونیوالے یونٹس میں اکرام خان موبل آئل یونٹ بادامی باغ، فہد آئل یونٹ ون اور یونٹ ٹو بادامی باغ، طاہر خان موبل آئل یونٹ بادامی باغ اور کراچی آئل یونٹ بادامی باغ شامل ہیں، یہ کارروائی محکمہ تحفظ ماحول کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الحق خان لودھی اور اظہر اقبال کی قیادت میںکی گئی ۔

متعلقہ عنوان :