(ن)لیگ کے وفد کی بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، چیئر مین پی اے سی کے معاملات پر مشاورت

جمعرات 9 مئی 2019 17:54

(ن)لیگ کے وفد کی بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، چیئر مین پی اے سی کے معاملات پر مشاورت کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مسلم لیگ ن کے وفد نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔وفد میں شاہد خاقان عباسی ،ایاز صادق ،خواجہ آصف، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب شامل تھیں ۔پیپلزپارٹی کی طرف سے ملاقات میں سید خورشید احمد شاہ سید نوید قمر بھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، چیئرمین پی اے سی کے معاملات پر مشاورت کی گئی ۔